صدر ایردوان یوکرین-روس جنگ رکوانے کے امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں : فخرالدین آلتون

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر ایردوان  کے کل یوکرین کے دورے کے بارے میں  کہا ہے کہ صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹریس  اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کی تھی

1869970
صدر ایردوان  یوکرین-روس جنگ رکوانے کے امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں : فخرالدین آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹرفخر الدین آلتون نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کا یوکرین کا دورہ ان کے اس یقین کا ثبوت ہے کہ متعلقہ رہنماؤں سے ملاقات اور بین الاقوامی میدان میں کثیرالجہتی کو اپنا کر سفارتی حل حاصل کیا جا سکتا ہے۔صدر ایردوان 

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر ایردوان  کے کل یوکرین کے دورے کے بارے میں  کہا ہے کہ صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹریس  اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے ترکی کی دیرینہ حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے، صدر ایردوان      جنگ بندی اور امن مذاکرات کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں میں سب سے آگے رہے ہیں۔

فخر الدین آلتون نے کہا کہ  ترکی، جس نے مارچ میں پہلی بار استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود  یکجا کیا تھا  اس عمل کو جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

آلتون نے کہا کہ صدر  ایردوان  کی قیادت کی بدولت ترکی نے یوکرین کو بہت سے شعبوں میں مدد فراہم کی، خاص طور پر انسانی امداد، اور  اناج کی برآمدات پر استنبول معاہدہ (22 جولائی) ایک پیش رفت تھی جس نے عالمی خوراک کی سپلائی چ پر پڑنے والے دباو کو کم کیا ہے۔

فخر الدین آلتون  نے  کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان، تنازعہ کے آغاز (24 فروری) سے اب تک مسلسل مذاکرات  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے   ہیں اور ان کی کوششوں کے پہلے ہی س کافی حد تک مثبت  نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ صدر ایردوان  کا یوکرین کا دورہ ان کے اس یقین کا ثبوت ہے کہ متعلقہ رہنماؤں سے ملاقات اور بین الاقوامی میدان میں کثیرالجہتی کو اپنا کر سفارتی حل حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو امن اور استحکام کے حصول کے لیے  صدر  ایردوان کی ان کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں