صدر رجب طیب ایردوان کا پولینڈ کے صدر آندریج دودا سے ٹیلی  فونک رابطہ

صدر کے اطلاعاتی امور کے دفتر  سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے کل کے یوکرین کے دورے میں تعاون پر پولینڈ کے صدر ڈوڈا    کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا

1869799
صدر رجب طیب ایردوان  کا پولینڈ کے صدر آندریج دودا سے ٹیلی  فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے پولینڈ کے صدر آندریج دودا سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے ۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے دفتر  سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے کل کے یوکرین کے دورے میں تعاون پر پولینڈ کے صدر ڈوڈا    کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ انہوں نے یوکرین میں  امن عمل میں مدد گار ہونے سے متعلق   بات چیت کی ہے۔

پولینڈ کے صدر ڈوڈا نے روس یوکرین کے بحران کے حل میں تعمیری کردار اور کوششوں اور اناج کی برآمد کے معاہدے میں تعاون کے لیے صدر ایردوان کا شکریہ اور مبارکباد پیش کی۔

پولینڈ کے صدر ڈوڈا نے بھی صدر ایردوان کو اپنے ملک آنے کی دعوت دی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں