ترکی: خاتونِ اوّل کی طرف سے سفیر خواتین اور سفیروں کی بیگمات کے اعزاز میں ظہرانہ

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان کی طرف سے 13 ویں سفراء کانفرنس کے دائرہ کار میں سفیر خواتین اور سفیروں کی بیگمات کے اعزاز میں ظہرانہ

1865725
ترکی: خاتونِ اوّل کی طرف سے سفیر خواتین اور سفیروں کی بیگمات کے اعزاز میں ظہرانہ
emine erdogan kadin elci ve elci esleri.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے 13 ویں سفراء کانفرنس کے دائرہ کار میں سفیر خواتین اور سفیروں کی بیگمات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

دارالحکومت انقرہ میں صدراتی سوشل کمپلیکس میں دئیے گئے ظہرانے سے قبل وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کی اہلیہ حلیہ چاوش اولو نے اظہارِ تشکر کے لئے تقریب سے خطاب کیا۔

ظہرانے میں مہمانوں کو خاتونِ اوّل امینہ ایردوان کی زیرِ قیادت ترک دستر خوان کی روایتی    لذّتیں پیش کی گئیں۔

کھانوں کی تیاری میں "صدیوں پر محیط ترکیبوں کے ساتھ ترک دستر خوان" نامی کتاب  میں شامل ترکیبوں سے استفادہ کیا گیا۔

سرکاری اوپیرا  اور بیلے ڈائریکٹریٹ  کے ڈائیریکٹر مراد قاراخان  کےکانسرٹ  نے ظہرانے کے ساتھ ہمراہی کی۔

آخر میں خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے سفیر خواتین اور سفیروں کی بیگمات کے ساتھ یادگاری تصویر اتروائی۔

ظہرانے سے قبل امینہ ایردوان کی زیرِ حمایت جاری 'ترکی ویونگ اطلس' پروجیکٹ کے دائرہ کار میں  علاقائی کھڈی نمونوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ منصوبے کے دائرہ کار میں ترکی کے علاقائی کھڈی نمونوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

ٹیگز: #ظہرانہ

متعللقہ خبریں