وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار سے نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈرجنرل کرسٹوفر جی کیولی سے ملاقات

دونوں رہنماوں کے درمیان   ہونے والی ملاقات کے  دوران چیف آف جنرل اسٹاف جنرل جنرل  یشار گیولر  بھی موجود تھے تاہم اس ملاقات کی کوریج  کی اجازت میڈیا کو نہیں دی گئی

1863474
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار سے نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈرجنرل کرسٹوفر جی کیولی  سے ملاقات

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار   نے نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ (SACEUR) جنرل کرسٹوفر جی کیولی  کو شرفِ ملاقات بخشا ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان   ہونے والی ملاقات کے  دوران چیف آف جنرل اسٹاف جنرل جنرل  یشار گیولر  بھی موجود تھے تاہم اس ملاقات کی کوریج  کی اجازت میڈیا کو نہیں دی گئی ہے۔

اس سے قبل چیف آف جنرل سٹاف جنرل  یشار گیولر  نے یورپ میں نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر (SACEUR) جنرل کرسٹوفر کیولی سے ملاقات کی  تھی۔

جنرل  یشار گیولر  نے دارالحکومت انقرہ میں جنرل اسٹاف میں ایک فوجی تقریب کے ساتھ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اپنی ڈیوٹی کا آغاز کرنے والے جنرل کیولی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔

تقریب کے بعد، جنرل  یشار گیولر  اور جنرل  کیولی  نے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں  مذاکرات میں حصہ لیا۔

مذاکرات  میں نیٹو کی دوسری بڑی فوج  ترک مسلح افواج (TSK) اور اتحاد کے درمیان تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں