وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی ملائیشیا میں مصروفیات

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں موجود  میولود چاوش اولو نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا

1863645
وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی ملائیشیا میں مصروفیات

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو ، استنبول میں  طے پانے والے  اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ (اناج سے لدا پہلا جہاز یوکرین سے روانہ ہوا) یہ پہلا جہاز تھا اور اہم بات   اسے مستقل شکل عطا کرناہے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں موجود  میولود چاوش اولو نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 چاوش اولو نے استنبول میں ہونے والے اناج راہداری کے معاہدے کی تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا کہ  استنبول میں مشترکہ رابطہ مرکز کے قیام کے بعد پہلا جہاز یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہونے کے بعد  استنبول  پہنچ  چکا ہے  اور ساحل پر  مشترکہ چیکنگ کے بعد لبنان کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا جہاز تھا اور اہم بات   اسے مستقل شکل عطا کرناہے ۔ اس معاہدے کی مدت 4 ماہ ہے۔ اس لیے اگر کوئی اعتراض نہ ہو تو 3-4 ماہ کے بعد توسیع خود بخود ہو جائے گی۔ اس کے بدلے میں روس اپنا اناج اور متعلقہ مصنوعات بشمول کھادبھی برآمد کر سکے گا۔ یہ  سب   کچھ معاہدے  کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس سے دونوں ممالک کی تجارت میں آسانی ہوئی ہے  وزیر  خارجہ  چاووش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں جنگ جاری ہے، اس لیے سب کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ، روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی مستقل جنگ بندی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، چاوش اولو نے کہا کہ اناج کا معاہدہ ایک جامع جنگ بندی اور امن منصوبے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ نے ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری ی یعقوب  سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنر ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یا یعقوب  سے ملاقات کی اور  ہم نے گزشتہ ماہ ان کے دورہ ترکی کے دوران جو معاہدے   کیے تھے  ان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

 میولود چاوش اولو  نے ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع ہشام الدین حسین سے بھی ملاقات کی۔

میولود چاوش اولو   نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ "ہم نے ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع سے  ملاقات میں  ہم نے دفاعی صنعت میں تعاون کو بہتر بنانے کے لیے آنے والے دور میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔



متعللقہ خبریں