فن لینڈ اور سویڈن نے ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں دیا: وزیر انصاف

وزیر انصاف  نے  بتایا کہ  سویڈن اور فن لینڈ  نے  ترکی سے کیے گئے وعدوں  پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے اور نہ ہی ہمارے مطلوبہ 33 دہشتگردوں کی حوالگی کے بارے میں کسی قسم کی پیش رفت  ہوئی ہے

1863440
فن لینڈ اور سویڈن نے ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں دیا: وزیر انصاف

 وزیر انصاف  نے کہا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن سے ہمیں   مطلوبہ دہشت گردوں  کی حوالگی پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

 اس بابت اخباری نمائندے سے گفتگو کے دوران وزیر انصاف  نے  بتایا کہ  سویڈن اور فن لینڈ  نے  ترکی سے کیے گئے وعدوں  پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے اور نہ ہی ہمارے مطلوبہ 33 دہشتگردوں کی حوالگی کے بارے میں کسی قسم کی پیش رفت  ہوئی ہے۔

 بوزداع نے  بتایا کہ 33 دہشتگردوں کی حوالگی سے متعلق    دونوں ملکوں نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے ،ہم اس صورحال کا نزدیکی جائزہ لے رہے ہیں،اگر انہوں نے وعدوں کی پابندی کی تو بہتر ہوگا،جرمنی،فن لینڈ،سویڈن،فرانس سب پی کےکے اور فیتو کی پناہ گاہ بنےہوئے ہیں،ان کی تخریب کاریوں کو اپنی نگرانی میں اجازت دیتے ہیں اور ان کے تربیتی کیمپوں کی نشاندہی کرنے پر آنکھیں موند لیتے ہیں۔

وزیر انصاف نے مزید کہا کہ اگر ان ممالک نے اپنے وعدوں کا پاس رکھا تو ہم بھی ضروری قدم اٹھائیں گے وگر اس معاملے میں صورت حال قدرے مختلف ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں