وزیر دفاع کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ، غلہ ترسیل پر تبادلہ خیال

ترک امور دفاع کے مطابق، اس بات چیت میں غلے کی ترسیل کے لیے استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

1861571
وزیر دفاع کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ، غلہ ترسیل پر تبادلہ خیال

 وزیر دفاع خلوصی آقار نے یوکرینی ہم منصب  اولیکسی رزنیکوف  اور بنیادی ڈھانچہ امور کے وزیر  اولیکسینڈر کبرا کوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 ترک امور دفاع کے مطابق، اس بات چیت میں غلے کی ترسیل کے لیے استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بات چیت میں تینوں وزرا نے  تکنیکی امور کی تکمیل،انتظامی تیاریوں کے بعد ترسیل کے عنقریب آغاز اورملازمین کے درمیان باہمی تعاون  کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

 



متعللقہ خبریں