ترکی، حقائق سامنے لانے کے لئے ہر طرح کے اقدام  کے لئے تیار ہے: وزارت خارجہ

ہم، شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس نوعیت کے حملوں کے ساتھ ہمارے ملک کے، دہشت گردی کے خلاف، برحق اور مصمّم موقف کو نشانہ بنایا گیا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1857494
ترکی، حقائق سامنے لانے کے لئے ہر طرح کے اقدام  کے لئے تیار ہے: وزارت خارجہ

ترکی نے کہا ہے کہ ہم شہریوں کو ہدف بنانے والے ہر طرح کے حملے کے خلاف ہیں۔

ترکی وزارت خارجہ نے، عراق کے صوبہ دوہک کی تحصیل زاہو میں ایک نہر کے کنارے اور ابتدائی معلومات کے مطابق 8 شہریوں کی ہلاکت اور 23 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے پر، مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم، اس اندوہ ناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب، دوست اور برادر عراقی عوام اور عراقی حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے متمنّی ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی شہریوں کو ہدف بنانے والے ہر حملے کے خلاف ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو ،بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ شکل میں، شہری زندگی، شہری انفراسٹرکچر، تاریخی و ثقافتی اثاثوں  اور فطرت کے تحفظ  کے مقابل، نہایت حساسیت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم انسانوں کو ہدف بنانے والے اور دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے اس نوعیت کے حملوں کے ساتھ ہمارے ملک کے، دہشت گردی کے خلاف، برحق اور مصمّم موقف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترکی حقیقت کو سامنے لانے کے لئے ہر طرح کے اقدام  کے لئے تیار ہے۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے حملے کے دہشت گردوں کی طرف سے کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK نے  معصوم شہریوں کو ہدف بنایا ہے۔ ایک ایسے ماحول میں کہ علاقے کے عوام اپنے دیہاتوں  کو کھیتوں اور باغ باغیچوں کو نہیں جاسکتے اس نوعیت کی خبریں توجہ ہٹانے اور تائثر تشکیل دینےکے زیرِ مقصدجانبدارانہ شکل میں شائع کی جا رہی ہیں۔  مذکورہ حملہ دہشت گردوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں