صدر رجب طیب  ایردوان کا شام سے متتعلق فوجی آپریشن پر بیان

صدر ایردوان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ترکی، ایران-روس سہ فریقی سربراہی اجلاس کے افتتاحی موقع پر خطاب کیا۔ صدر ایردوان  نے کہا کہ "ہم شام سے ان شیطانی مراکز کو نکال باہر کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد ہماری قومی سلامتی  کو نقصان پہنچانا ہے

1857007
صدر رجب طیب  ایردوان کا شام سے متتعلق فوجی آپریشن پر بیان

صدر رجب طیب  ایردوان  نے  کہا ہے کہ تل رفعت اور منبج دہشت گردی کا گڑھ بن چکے ہیں۔ درحقیقت، وقت آگیا ہے کہ ان بندرگاہوں کو صاف کیا جائے جہاں دہشت گرد تنظیم نے پناہ  لے رکھی ہے۔

صدر ایردوان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ترکی، ایران-روس سہ فریقی سربراہی اجلاس کے افتتاحی موقع پر خطاب کیا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ "ہم شام سے ان شیطانی مراکز کو نکال باہر کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد ہماری قومی سلامتی  کو نقصان پہنچانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب کو یہ اچھی  طرح سمجھ لینا چاہیے  کہ ہمارے خطے کے مستقبل میں علیحدگی پسند دہشت گردی اور اس کی توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خونخوار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد  مستقبل  میں بھی  جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تل رفعت اور منبج دہشت گردی کا گڑھ بن چکے ہیں۔ درحقیقت، وقت آگیا ہے کہ ان بندرگاہوں کو صاف کیا جائے جہاں دہشت گرد تنظیم نے پناہ  لے رکھی ہے۔

 

صدر ایردوان  نے کہا کہ شامی عوام پر کیا جانے والا سب سے بڑا احسان مقبوضہ سرزمین سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن اور ایران سے ہماری توقع ہے کہ وہ اس  جنگ  میں ترکی کا ساتھ دیں ۔

دوسری جانب صدر ایران میں رابطے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں