صدر ایردوان کی ایران میں مصروفیات جاری

صدر ایردوان نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی بند کمرے میں ملاقات کی۔ کل رات لیٹ ایران پہنچنے والے صدر ایردوان  کے لیے صبح سرکاری طور پر  استقابلیہ تقریب منعقد کی گئی

1856859
صدر ایردوان کی ایران میں مصروفیات جاری

صدر رجب طیب ایردوان ان دنوں  ایران  کے سرکاری دورے پر ہیں۔  

صدر ایردوان نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی بند کمرے میں ملاقات کی۔

کل رات لیٹ ایران پہنچنے والے صدر ایردوان  کے لیے صبح سرکاری طور پر  استقابلیہ تقریب منعقد کی گئی۔

 بعد ازا ں صدر ایردوان  نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

سعدآباد پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل تھے۔ پریس کو اس ملاقات کی کوریج کی اجازت نہ تھی ۔

ایردوان اور ان کے ایرانی ہم منصب رئیسی نے بعد میں ترکی-ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی۔

ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے کہا کہ

"(دہشت گرد تنظیمیں) PJAK، PKK، PYD، YPG، FETO ترکی اور ایران کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔ ہمیں یکجہتی کے ساتھ ان کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

ترکی، ایران، روس سہ فریقی سربراہی اجلاس کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ

"(شامی) آستانہ عمل کا از سر نو جائزہ آستانہ کے عمل کو بحال کرنے  میں مدد ملے گی۔

ابراہیم رئیسی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ (ترکی اور ایران) ہم نے دونوں ممالک کے درمیان 30 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کا  ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کا مطلب موجودہ مشترکہ تجارتی حجم میں تین گنا اضافہ ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ "دونوں ممالک کی مشترکہ صنعتی کمپنیوں کا قیام ان مسائل میں سے ایک ہے جن پر ہم آج متفق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر ا ایردوان  کا ہمارے ملک کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم موڑ کی  حیثیت رکھتا ہے۔

ایران کے دورے پر موجود  صدر ایردوان   اور   ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی ترکی ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں  مختلف موضوعات  کے بارے میں  منصوبہ بندی  پرغور کیا جائے گا۔

مذاکرات کے دوران شام سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر  ایردوان  بعد میں   تہران میں منعقد ہونے والے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گےاس اجلاس میں روس کے صدر  ولادِ میر پوتن بھی حصہ لیں گے۔

صدر ایردوان  روس کے صدر پوتن  سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں