ترکی: صدر ایردوان ایران کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی۔ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ابراہیم رئیسی کی زیر قیادت 19 جولائی کو دارالحکومت تہران میں منعقد ہو رہا ہے

1856008
ترکی: صدر ایردوان ایران کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر، ایران کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی۔ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ابراہیم رئیسی کی زیر قیادت 19 جولائی کو دارالحکومت تہران میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں ترکی۔ایران تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا اور دو طرفہ تعاون میں فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات میں علاقائی و گلوبل مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

صدر ایردوان اسی روز، روس کے صدر ولادی میر پوتن کی شرکت اور ایران کے صدر رئیسی کی میزبانی میں متوقع، 'آستانہ فارمیٹ پر  ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس' میں بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں، شام کی حالیہ صورتحال، ملک میں PKK/YPG اور داعش سمیت علاقائی سلامتی  کے لئے خطرہ  بننے والی تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد ، سیاسی حل کی کوششوں، انسانی صورتحال اور شامی مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے موضوعات پر، بات چیت متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں