ترک ڈران کی یونانی کوسٹ گارڈ کی غیر قانوی کاروائیوں کی ویڈیو

وزارت قومی دفاع (ایم ایس بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 لائف رافٹس میں تارکین وطن کو آبنائے Dilek کے مشرق میں یونانی کوسٹ گارڈ کشتی LS-930  کی جانب سے  ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا گیا

1855859
ترک ڈران کی یونانی کوسٹ گارڈ کی غیر قانوی کاروائیوں کی ویڈیو

ترک ڈران  (UAV)  نے غیر قانونی تارکین وطن سے تعلق  رکھنے والی  دو کشتیوں کے  یونانی کوسٹ گارڈ کی  جانب سے  واپس  ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

وزارت قومی دفاع (ایم ایس بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 لائف رافٹس میں تارکین وطن کو آبنائے Dilek کے مشرق میں یونانی کوسٹ گارڈ کشتی LS-930  کی جانب سے  ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا گیا جس کی ترک ڈرانز نے ویڈیو بناتے ہوئے یونانی عناصر کی اس غیر قانونی کاروائی کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکی کے  علاقائی پانی کی خلاف ورزی ،  ترکی کے ساحل سے 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آئی جس پر  ترک کوسٹ گارڈ کمانڈ کو اطلاع دی گئی اور کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی تارکین وطن  کو زندہ بچالیا ۔



متعللقہ خبریں