صدر ایردوان کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلی  فونک رابطہ

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے  میں ترکی فرانس تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1855749
صدر ایردوان کا  فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلی  فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے  میں ترکی فرانس تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے   میں صدر ایردوان نے کہا کہ SAMP-T (میزائل ڈیفنس سسٹم) کے حوالے سے ان کی توقعات ایک مشترکہ نظام تیار کرنا ہے جس میں "مکمل کھلے پن" کے اصول کے فریم ورک کے اندر زیادہ سے زیادہ تعاون شامل ہو اور پروکیورمنٹ پروجیکٹ کے آغاز کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے  کہا کہ  یوکرینی غلہ کی برآمد کے عمل کو استنبول میں قائم ایک رابطہ مرکز سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس میں ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے عہدیدار شامل ہوں گے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ عالمی فوڈ سیکیورٹی کے تناظر میں پلان پر تیزی سے عمل درآمد  کرتے ہوئے  جلد سے جلد  زیادہ ریلیف فراہم  کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں