وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو کی انڈونیشیا میں مصروفیات

میولود چاوش اولو  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کی دو طرفہ ملاقاتوں کے بارے میں کہا ہے کہ  انہوں نے فجی کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جوسیا ووریک فرینک بینی ماراما سے ملاقات کی

1853661
وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو کی انڈونیشیا میں مصروفیات
arjantin disisleri bakani santiago cafiero-cavusoglu.jpg
birlesmis milletler bm dunya gida programi (wfp) icra direktoru david beasley-cavusoglu.jpg
fiji basbakani ve disisleri bakani josaia voreqe frank bainimarama-cavusoglu.jpg

وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو  G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا میں  موجود  نے  بالی میں دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

میولود چاوش اولو  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کی دو طرفہ ملاقاتوں کے بارے میں کہا ہے کہ  انہوں نے فجی کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جوسیا ووریک فرینک بینی ماراما سے ملاقات کی، چاووش اولو نے  کہا کہ  انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ترکی اور فجی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیسلے سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  ملاقات کے دوران یوکرین سے اناج کی برآمدات اور شام کو سرحد پار امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر  خارجہ  چاوش اولو  نے  کہا کہ انہوں نے ارجنٹائن کے وزیر خارجہ سانتیاگو کیفیرو سے ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور توانائی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں