نیٹو سربراہی اجلاس،صدر ایردوان کی عالمی سربراہوں سے ملاقاتیں

صدر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن۔یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل،آسٹریائی چانسلر کارل نیہامر،ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز،جرمن چانسلر اولاف شولز اور ولندیزی وزیراعظم مارک روٹ  سمیت  امریکی صدر سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتےہیں

1849671
نیٹو سربراہی اجلاس،صدر ایردوان کی عالمی سربراہوں سے ملاقاتیں

نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے میڈریڈ میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے  دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں   کے علاوہ    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل  سے بھی ملاقات کی ہے۔

علاوہ ازیں وہ آسٹریائی چانسلر کارل نیہامر،ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز،جرمن چانسلر اولاف شولز اور ولندیزی وزیراعظم مارک روٹ  سمیت  امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔

 



متعللقہ خبریں