سربیا کے ساتھ 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کے نصف کو رواں سال میں پورا کر لیا جائے گا: چاوش اولو

ہم تیزی سے 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ رواں سال میں ہم اس ہدف کے نصف کو پورا کر لیں گے: وزیر داخلہ میولود چاوش اولو

1844535
سربیا کے ساتھ 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کے نصف کو رواں سال میں پورا کر لیا جائے گا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر داخلہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ سربیا کے ساتھ ہمارے 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کے نصف کو رواں سال میں پورا کر لیا جائے گا۔

سربیا کے سرکاری دورے کے دوران چاوش اولو نے سربیا کے وزیر خارجہ نیکولا سیلاکووچ کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں صدر رجب طیب ایردوان بھی سربیا کا دورہ کریں گے۔

سربیا کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھتے تجارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم تیزی سے، دونوں ممالک کے صدور کے طے کردہ، 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ رواں سال میں ہم اس ہدف کے نصف کو پورا کر لیں گے۔ حالیہ اعداد و شمار ہمارے اس یقین کی تصدیق کرتے ہیں۔2021 میں ہمارا تجارتی ہدف 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔ رواں سال کی پہلی تہائی میں 31 فیصد اضافے کے بعد ہم زیادہ پُر یقین قدموں کے ساتھ اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

دو طرفہ شکل میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی طرف بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ رواں سال میں 3 لاکھ سے زائد سرب سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔ زمانہ قریب میں دونوں ملکوں کی وزارت ہائے داخلہ "شناختی کارڈ  کے ساتھ ساحت" کے سمجھوتے پر دستخط کر دیں گی۔ ہمارے شہری، پاسپورٹ کی ضرورت محسوس کئے بغیر، چِپ والے شناختی کارڈوں کی مدد سے دو طرفہ شکل میں سیاحت کر سکیں گے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے شناختی کارڈ سے سیاحت کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، یوکرین، مولدووا، آذربائیجان اور جارجیا میں نافذالعمل کر دیا ہے سربیا اس سلسلے کا چھٹا ملک ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاکووچ کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے روس۔ یوکرین جنگ میں ترکی کی طرف سے فائر بندی کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ میں نے، خاص طور پر اناج کی برآمدات کے راستے کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے ترکی کی طرف سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کی گئی کوششوں اور اس معاملے میں کئے گئے مذاکرات کے بارے میں اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا۔ ہم سب کی خواہش جنگ کا فی الفور خاتمہ ہے۔



متعللقہ خبریں