روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ترکی کے دورے پر

آج دارالحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کی اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اہم ایجنڈا آئٹم بحیرہ اسود میں اناج کے ٹینکروں کے لیے محفوظ راہداری  ہوگا

1839539
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ترکی کے دورے پر

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کل شام ترکی  کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

آج دارالحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کی اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اہم ایجنڈا آئٹم بحیرہ اسود میں اناج کے ٹینکروں کے لیے محفوظ راہداری  ہوگا۔

چاوش اولو – لاورف ملاقات میں، انقرہ-ماسکو تعلقات، 24 فروری سے جاری روس-یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا  لیکن سب سے زیادہ  اہمیت   اناج کی تسیل کے موضوع پر دی جائے گی۔

جنگی ماحول میں اناج کی لوڈنگ کے حوالے سے دونوں فریقین کو سیکورٹی خدشات ہیں۔

اوڈیسا کے علاقے میں سمندری بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے بعد یوکرین کو سلامتی کے اس مسئلے سے خاص طور پر تشویش ہے اور روس یوکرین کو ہتھیار لے جانے والے اناج کے ٹینکروں سے پریشان ہے۔

بات چیت کے دوران بحیرہ اسود میں ٹینکرز کے محفوظ سفر اور بحیرہ اسود اور بندرگاہوں میں محفوظ داخلے اور اخراج پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف اپنے دورے میں ایک فوجی وفد کے ہمراہ ترکی تشریف لائے ہیں۔

لاوروف اور ان کے وفد کی وزارت قومی دفاع کے فوجی نمائندوں کے ایک وفد سے بھی ملاقات طے ہے۔



متعللقہ خبریں