آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: وزیر دفاع

آقار نے انقرہ سائنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام چوتھے ایفیشنسی اینڈ ٹیکنالوجی میلے کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے، آقار نے کہا کہ پنجہ کلید فوجی آپریشن  میں حصہ لینے والے فوجیوں کے استقبال کرنا ان کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے

1829188
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: وزیر دفاع

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف پنجہ کلید  آپریشن اب تک کیے گئے آپریشنز کے سلسلے کی کلیدی کڑی ہے۔

آقار نے انقرہ سائنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام چوتھے ایفیشنسی اینڈ ٹیکنالوجی میلے کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے، آقار نے کہا کہ پنجہ کلید فوجی آپریشن  میں حصہ لینے والے فوجیوں کے استقبال کرنا ان کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔

آقار نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی نے دفاعی صنعت کے میدان میں بڑی پیش رفت کی ہے اور اس وقت کوئی ہلکا ہتھیار ایسا نہیں ہے جسے  وہ تیار نہ کر سکے۔

آقار نے کہا کہ ترک فوجیوں  کو  فراہم کردہ سہولیات کے ساتھ زمینی، سمندری اور ہوا پر وسیع مشقیں کی گئی ہیں  اور ان کے  تجربے کو  اس میں شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجہ کلید  فوجی  آپریشن کے سلسلے کی کلیدی کڑی ہے جو ہم نے اب تک کی ہے۔ اسے ترک فوجی اپنی مہارت  کے ساتھ کامیابی  سے  جاری رکھے ہوئے ہےاور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کو  غیر فعال  نہیں کردیا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  کھلے ذرائع اور انٹیلی جنس رپورٹس دونوں میں دیکھا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ شدید خوف و ہراس میں   مبتلا ہیں ۔

آقار نے  کہا  کہ ترک فوجی   اور اپنی توجہ اور حساسیت کھوئے بغیر اپنی کارروائیوں میں اضافی کرتے ہوئے انہیں جاری رکھے ہوئے ہیں  ۔



متعللقہ خبریں