صدر ایردوان اورالجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی مشترکہ پریس کانفرنس

الجزائر کے رہنما تبون  جو سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں ہیں ا نے  صدر رجب طیب ایردوان  سے   صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا

1827992
صدر ایردوان اورالجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی مشترکہ پریس کانفرنس

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اپنے ملک میں ترکی کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ ہم مستقبل قریب میں اس سرمایہ کاری کی شرح کو 10 بلین ڈالر اور مزید تک بڑھا دیں گے۔"

الجزائر کے رہنما تبون  جو سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں ہیں ا نے  صدر رجب طیب ایردوان  سے   صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

صدر  ایردوان نے  اس موقع پر کہا کہ  الجزائر میں ترکی کی سرمایہ کاری 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم مستقبل قریب میں اس سرمایہ کاری کی شرح کو 10 بلین ڈالر اور مزید تک بڑھا دیں گے۔"

صدر عبدالمجید تبون نے لیبیا کے بارے میں ایک سوال  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہم لیبیا کے معاملے پر ترکی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ یعنی لیبیا میں انتخابات کے بغیر کوئی حل نہیں ہو سکتا۔ دوسرے لفظوں میں، لیبیا کے عوام کو انتظامیہ سونپنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔" اس معاملے پر پہلے ہی ترکی کے ساتھ باہمی مشاورت کر رہے ہیں، ہم یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا بنیادی طور پر ایک ہی نظریہ ہے۔ انتخابات ناگزیر ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ  ملاقات کے دوران لیبیا اور فلسطین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تبون نے اس بات پر زور دیا کہ الجزائر اور ترکی فلسطین پر مکمل اتفاقِ رائے رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "لیبیا میں لیبیا کے عوام سے وعدہ کیا جانا چاہیے اور انتخابات  عوام کی جانب   کروائے جانے چاہیں۔

 



متعللقہ خبریں