ترک وزیر خارجہ کی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں سیکرٹری جنرل سے بات چیت

ہم فی الحال سویڈن اور فن لینڈ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے رہے  ہیں، لیکن اس معاملے میں ہم مثبت سوچ نہیں رکھتے

1826846
ترک وزیر خارجہ کی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں سیکرٹری جنرل سے بات چیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نیٹو کے  سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزارت کی جانب سے  جاری کردہ بیان میں وزیر چاوش اولو کی اسٹولٹن برگ سے ٹیلی   فون پر   بات  ہونے کی وضاحت کی  گئی ہے تو  اس کی تفصیلات  فراہم نہیں کی گئیں۔

صدر رجب طیب ایردوا ن نے کل استنبول میں پریس   مندوبین   کو  سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت  کے  حوالے سے اپنے بیانات میں  کہا تھا کہ ’’ ہم فی الحال سویڈن اور فن لینڈ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے رہے  ہیں، لیکن اس معاملے میں ہم مثبت سوچ نہیں رکھتے۔ کیونکہ انہوں نے یونان کے حوالے سے نیٹو کے معاملے میں  غلطی کی، ہم سے پہلے کی انتظامیہ اور آپ جانتے ہیں کہ یونان نے نیٹو کے بل بوتے  ترکی کے خلاف کس طرح کا مؤقف اپنا رکھا ہے۔اس معاملے میں  بطور ترکی ہم کسی دوسری غلطی کے مرتکب نہیں ہونا چاہتے، ویسے بھی بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسکینڈی نیوین ممالک  دہشت گرد تنظیموں  کے گیسٹ ہاؤس کی طرح ہیں۔  پی کے کے، ڈی ایچ کے پی سی سویڈن میں اور ہالینڈ میں  ڈھیرے جمائے ہوئے ہے۔  حتی میں مزید کہوں گا یہ لوگ  پارلیمنٹوں میں بھی نمائندگی کر رہے ہیں۔  لہذا   اس معاملے میں ہماری مثبت سوچ کا وجود نا ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں