شمالی عراق، پنجہ۔ لاک آپریشن علاقے میں ایک ترک فوجی شہید

دہشت گردوں کی جانب سے پنجہ۔ لاک آپریشن  علاقے میں  پہلے سے نصب شدہ بم   کے پھٹنے سے فوجی جواب  سلمان گولیر  شہید اور 3 فوجی زخمی ہو گئے

1826818
شمالی عراق، پنجہ۔ لاک آپریشن علاقے میں ایک ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم PKK  کے برخلاف  پنجہ۔ لاک  آپریشن میں  دہشت گردوں کی جانب سے  نصب کردہ دستی بم  کے پھٹنے سے ایک   ترک فوجی  شہید ہو گیا۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پنجہ۔ لاک آپریشن  علاقے میں  پہلے سے نصب شدہ بم   کے پھٹنے سے فوجی جواب  سلمان گولیر  شہید اور 3 فوجی زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کا علاج شروع کر دیا گیا، واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  ترک فوجی کہ  جس جس سے ہمیں دلی  دکھ اور غم پہنچا ہے ، ہم ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں  اور ہمارے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔"



متعللقہ خبریں