ترکی: سوٹزرلینڈ میں علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم PKK کے حملے کی مذمت

ہم، سوٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں  منعقدہ 23 اپریل بین الاقوامی میلہ اطفال پر دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کی طرف سے  حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1823802
ترکی: سوٹزرلینڈ میں علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم PKK کے حملے کی مذمت

ترکی  نے ،سوٹزرلینڈ کے شہر بازیل میں علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کی طرف سے، "23 اپریل بین الاقوامی میلہ اطفال " پر حملے کی شدت سے مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے حملے سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہم، سوٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں  منعقدہ 23 اپریل بین الاقوامی میلہ اطفال پر دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کی طرف سے  حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم اور اس کے حامیوں کے، یورپ کے مرکز میں اور ایک بچوں کے میلے پر، حملے نے  دہشت گرد تنظیم کے مکروہ چہرے کو ایک دفعہ پھر بین الاقوامی رائے عامہ کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ہم حملے میں زخمی ہونے والے ترک شہریوں کے لئے عاجل شفا کے متمنی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس منفور حملے کے فاعلوں کو جلد از جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا"۔

واضح رہے کہ بازیل میں منعقدہ میلے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حامیوں نے ترک شہریوں کو زبانی  تحقیر کا نشانہ بنایا۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے حق میں اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے خلاف نعرے مارنے والے تقریباً 30 افراد کے گروپ  نے بعد ازاں بیرئیر توڑ کر میلے کے شرکاء پر حملہ کر دیا تھا۔

حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں