یونان، ترکی کی جانب سے بڑھائے گئے دوستی کے ہاتھ کو تھام لے، وزیر دفاع

نیلا وطن جنگی  مشقوں کے معزز مبصر ڈے کی سرگرمیوں کے بعد، آقار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مشقوں میں حصہ لینے والے جہازوں کے کمانڈروں سے خطاب کیا

1816261
یونان، ترکی کی  جانب سے بڑھائے گئے  دوستی کے ہاتھ کو تھام لے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی آقار نے ترکی  کی جانب سے یونان کی جانب بڑھائے گئے   مخلصانہ دوستی کے  ہاتھ کو تھامنے کی اپیل کی ہے۔

نیلا وطن جنگی  مشقوںم کے معزز مبصر ڈے کی سرگرمیوں کے بعد، آقار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مشقوں میں حصہ لینے والے جہازوں کے کمانڈروں سے خطاب کیا۔

انہوں نے  کہا کہ  یہ  مشقیں کامیابی سے سر انجام دی  گئی ہیں،"ہماری مشقیں اور دیگر سرگرمیاں دونوں ہی یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ترک بحریہ ہمارے حقوق، مفادات اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم اور اس کی اہل ہے۔"

ترکی۔ یونان تعلقات کا ذکر کرتے  ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ "ہم یونان کے ساتھ اپنے تعلقات میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ اچھے ہمسایہ تعلقات کے حق میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے موجودہ مسائل پرامن طریقوں سے حل ہوں۔"

اس تناظر میں مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آقار نے کہا، ’’ہمارا ہمسایہ بات چیت کی طرف سستی سے  قدم اٹھا رہا ہے۔ ہم ان سے زیادہ فعال اقدامات اٹھانے کی تمنا کرتے ہیں۔‘‘

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یونانی فریق کے اشتعال انگیز اقدامات اور بیان بازی نے تعلقات کو منفی طور پر متاثر کیا، وزیرِ دفاع  نے کہا،" بطور ترکی ہم قیامِ امن کے لیے ہمیشہ ایک قدم آگے رہیں گے، اس پر کسی کو شک و شبہہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد بحیرہ ایجیئن کے قدرتی ذخائر  کی منصفانہ طریقے  سے تقسیم  اور بحیرہ ایجیئن کو دوستی کا سمندر بنانا ہے۔ اس لیے ہم یونانی  حکام سے  کہتے ہیں ہمارے  دوستی کے ہاتھ کو تھام لیں ۔

 



متعللقہ خبریں