ترکی: وزیر دفاع آقار کی یوکرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات

مذاکرات میں، ماریوپول سمیت دیگر تمام علاقوں سے شہریوں کے برّی و بحری راستوں سے، محفوظ انخلاء کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1809200
ترکی: وزیر دفاع آقار کی یوکرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیرِ دفاع حلوصی آقار نے یوکرین کے وزیرِ دفاع اولیکسی ریزنیکوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق آقار نے اپنے یوکرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں روس کے ساتھ جنگ کے سفارتی حل میں معاونت اور جانی نقصان میں اضافے کے سّدباب کے لئے فوری طور پر فائر بندی کے اعلان کی ضرورت پر زور دیا۔

مذاکرات میں، ماریوپول سمیت دیگر تمام علاقوں سے شہریوں کے برّی و بحری راستوں سے، محفوظ انخلاء کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مذاکرات میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے ایک دفعہ پھر کہا ہے کہ ترکی یوکرین کی انسانی امداد کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں