ترک شہریوں کا یوکرین سےانخلاء جاری، اس وقت 87 ترک شہری یوکرین میں موجود ہیں: چاوش اولو

انہوں نے کہا کہ "ہم نے جنگ بندی اور دیرپا امن جتنی انسانی ہمدردی کے مسائل کے لیے کوششیں کی ہیں۔ خاص طور پر انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنے پر۔ ماریوپول ہمارے لیے سب سے مشکل تھا

1805730
ترک شہریوں کا یوکرین سےانخلاء جاری، اس وقت 87 ترک شہری یوکرین میں موجود ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نےکہا ہے کہ  یوکرین کے شہرماریوپول میں30 جبکہ کل 87 شہر ی ابھی بھی موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے جنگ بندی اور دیرپا امن جتنی انسانی ہمدردی کے مسائل کے لیے کوششیں کی ہیں۔ خاص طور پر انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنے پر۔ ماریوپول ہمارے لیے سب سے مشکل تھا۔ اس لیے ہم کل کی فائر بندی پر عمل درآمد کو  خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار  کولمبیا کے نائب صدر اور وزیر خارجہ مارٹا لوسیا رامیرز نے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کے بعد وزارت خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر چاوش اولو نے یاد دلایا کہ ترکی اقوام متحدہ (یو این) کے انسانی امور کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے)، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) اور ترکی کی ہلال احمر کے حوالے سے روسی اور یوکرینی دونوں ممالک سے   رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے خاص طور پر آئی سی آر سی کو ماسکو بھیجا تھا۔ اب ا س فائر بندی  کے بعد ہمارے شہریوں  کا  وہاں سے نکلنا آسان ہو گیا ہے۔ درحقیقت ہمارے کچھ شہری بین الاقوامی ریڈ کراس اور ہلال احمر تنظیم کی بسوں کے ذریعے  باہر آئے تھےاس کے علاوہ  وہ ترک شہری جو اپنی گاڑیوں کے ساتھ ان قافلوں میں شامل ہوئےاس میں شامل ہیں ۔ شروع میں یہ تعداد 150 کے لگ بھگ تھی۔ آج تک ہمارے پاس 30 کے قریب شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شہریوں کو بسوں کے ذریعے ماریوپول سے باہر لے جایا جائے گا، چاووش اولو نے کہا کہ زخمیوں کو یہاں سے نکالنے اور ان کا علاج کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

وزیر چاوش اولو نے کہا کہ "یوکرین میں اس وقت کل 87 شہری ہیں۔ وہاں 190 کے قریب لوگ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں، جنہیں ہم نکالیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ  یوکرین اور روس کے درمیان  استنبول میں  مذاکرات میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسے جاری رکھنے اور نتیجہخیز بنانے   کی ضرورت ہے۔ لیڈروں کی سطح پر فیصلے ہونے ہیں، ایک معاہدہ ہے جس کی شروعات وزارتی سطح پر ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے ہم ہر سطح پر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے رابطے جاری رکھیں گے۔

میولود   چاوش اولو نے کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان، جنہوں نے کل یوکرین کے صدر زیلینسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی، روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ لیڈروں کی سطح پر کیا جائے گا، اس لیے ضروری ہے کہ وزراء اور پھر لیڈروں کو ساتھ لایا جائے اور جلد از جلد ایک مستقل، پرامن جنگ بندی قائم کی جائے۔ دونوں فریقوں کو ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔"



متعللقہ خبریں