ترکی کا ایتھوپیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میںکہا گیا ہے کہ ترکی  جنگ بندی کے اعلان کو ، تنازع کا حل تلاش کرنے کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں دیرپا امن ہو گا

1801819
ترکی کا  ایتھوپیا  میں  جنگ بندی کا خیر مقدم

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایتھوپیا کی حکومت کی طرف سے کل اعلان کردہ غیر معینہ مدت کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میںکہا گیا ہے کہ ترکی  جنگ بندی کے اعلان کو ، تنازع کا حل تلاش کرنے کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں دیرپا امن ہو گا۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ انسانی امداد Tigray اور تمام ضرورت مند علاقوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچائی جائے گی۔

ایتھوپیا کی حکومت نے گزشتہ روز صوبے تیگرے میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ اندرونی تنازعات سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والوں کو تیزی سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ایتھوپیا میں نومبر 2020 سے فوج اور باغی تیگرائےپیپلز  لبریشن فرنٹ   کے درمیان تنازع ایک بڑے انسانی بحران کا باعث بنا  ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں