ترکی: ایردوان۔ ماکرون ملاقات

برسلز میں صدر ایردوان نے سب سے پہلے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات کی

1801195
ترکی: ایردوان۔ ماکرون ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نیٹو ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت اور اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے ہیں۔

برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ایردوان نے دو طرفہ ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سب سے پہلے انہوں نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات کی۔

بند کمرے کی یہ ملاقات نیٹو ہیڈ کوارٹر میں طے پائی۔

تاہم نیٹو سربراہی اجلاس میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ پر بات چیت کی جائے گی اور نیٹو کی جارحانہ و دفاعی ساخت کو مضبوط بنانے کے لئے تدابیر پر نظرثانی کی جائے گا۔



متعللقہ خبریں