ترکی: نیٹو ہنگامی سربراہی اجلاس، صدر ایردوان بیلجئیم روانہ ہو گئے

صدر رجب طیب ایردوان نیٹو ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت اور اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہو گئے

1800983
ترکی: نیٹو ہنگامی سربراہی اجلاس، صدر ایردوان بیلجئیم روانہ ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نیٹو ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت اور اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہو گئے ہیں۔

اجلاس میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ پر بات چیت کی جائے گی اور نیٹو کی جارحانہ و دفاعی ساخت کو مضبوط بنانے کے لئے تدابیر پر نظرثانی کی جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں، ماہِ جون میں متوقع، میڈریڈ سربراہی اجلاس کے انعقادی مرحلے میں اتحاد کے مستقبل کو شکل دینے کی خاطر ممکنہ اقدامات اور فیصلوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان اجلاس کی مصروفیات کے دوران بعض شرکاء سربراہانِ مملکت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کا بھی پروگرام رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں