نیٹو سربراہی اجلاس،صدر ایردوان برسلز روانہ ہونگے

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، روس۔یوکرین جنگ  کی صورت حال پر غور کےلیے منعقدہ ہونے والے اس اجلاس میں نیٹو کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے موجود تدابیر پر نظر ثانی کی جائے گی

1800575
نیٹو سربراہی اجلاس،صدر ایردوان برسلز روانہ ہونگے

 صدر رجب طیب ایردوان  نیٹو کے ہنگامی سربرہای اجلاس میں شرکت کےلیے 23 تا24 مارچ کو برسلز روانہ ہونگے۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، روس۔یوکرین جنگ  کی صورت حال پر غور کےلیے منعقدہ ہونے والے اس اجلاس میں نیٹو کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے موجود تدابیر پر نظر ثانی کی جائے گی ۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں جون میں منعقد ہونے والے میڈریڈ اجلاس میں اتحاد کے مستقبل  کی راہ متعین  کرنے پر مبنی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 صدر ایردوان اجلاس کے سلسلے میں متعدد عالمی  رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں