وزیر خارجہ چاوش اولو کے پاکستان میں دو طرفہ مذاکرات جاری

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 48 ویں وزرائے  خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

1799976
وزیر خارجہ چاوش اولو کے پاکستان میں دو طرفہ مذاکرات  جاری
tahsin ertugruloglu-cavusoglu.jpg
tayland Don Pramudwinai-cavusoglu.jpg

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 48 ویں وزرائے  خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

چاوش اولو متحدہ عرب امارات کے دور کے بعد اس اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

اجلاس سے قبل انہوں نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

بعد ازاں انہوں نے ترکمان وزیر خارجہ راشد مردوف    اور تھائی  وزیر خارجہ ڈون پرومود ونائی سے بھی ملاقات کی  جس میں دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولو سے ملاقات میں بھی چاوش اولو نے کہا کہ  ہم قبرصی ترکوں کی حمایت  جاری رکھیں گے۔

چاووش اولو نے تھائی وزیر خارجہ ڈان پرامودونائی سے بھی ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ چاووش اولو  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس   ملاقات کے بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم نے تھائی وزیر خارجہ ڈان پرامودونائی کے ساتھ اپنے ایجنڈے میں  ایک دوسرے سے  تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اولو سے بھی   ملاقات کرنے والے  وزیر خارجہ  ، چاووش اوغلو نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ  پر کہا ہے کہ "ہم ہمیشہ قبرصی ترکوں کے شانہ بشانہ  کھڑے ہیں۔



متعللقہ خبریں