ہم آنے والے دور کو ڈیجیٹل مہم جوئی کا دور اعلان کرتے ہیں: صدر ایردوان

بحیثیت ملکی حکمرانوں کے ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو خاص طور پر اس ناگزیر مستقبل کے لئے درست ترین، محفوظ ترین، مضبوط ترین اور قابل ترین شکل میں تیار کریں: صدر ایردوان

1799312
ہم آنے والے دور کو ڈیجیٹل مہم جوئی کا دور اعلان کرتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے آنے والے دور کو ڈیجیٹل مہم جوئی کا دور اعلان کیا ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں "فورم میٹاورس" کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کیا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ "دنیا پوری رفتار کے ساتھ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر تعمیر کئے گئے، ایک نئے دور کی طرف گامزن ہے۔ بحیثیت ملکی حکمرانوں کے ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ اپنے انسانوں  کو، اپنے نوجوانوں کو خاص طور پر اس ناگزیر مستقبل کے لئے درست ترین، محفوظ ترین، مضبوط ترین اور قابل ترین شکل میں تیار کریں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایک کارٹل کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ان پلیٹ فورموں کے لئے لازم ہے کہ اپنے قانون و اخلاقی حدوں سے بے نیاز اور  بے لگام استعمال کی حد بندی کریں اور اپنے راستے کا تعین کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب جبکہ بتدریج وسعت اختیار کرتی ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل کلچر ایک حقیقت بن چکی ہے، تمام ممالک کے اتفاقِ رائے سے منظور کردہ ایک ڈیجیٹل قانونی نظم و ضبط کا قیام بھی ضروری ہے۔ یہ نظم و ضبط نہ ہونے کی صورت میں مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ اس انتشار کے ماحول میں سب سے پہلے اپنے لوگوں اور اپنی اولاد کی حفاظت کریں اور انہیں، گلوبل پیش رفتوں میں بلکہ ان کی قائدانہ صفوں میں شامل ہونے کے، امکانات فراہم کریں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اب ہم ایک ایسا ترکی ہیں کہ جو خلاء میں زیادہ مضبوطی سے اپنا مقام حاصل کرنے کے لئے سیٹلائٹ بنا رہا ہے، سوفٹ وئیر تیار کر رہا اور بیلسٹک گاڑیاں ڈیزائن کر رہا ہے۔ گلوبل حلقے کو دیکھتے ہوئے یہ دعوی کرنا کہ "ترکی کے لئے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں رہا"اس ملک کے نوجوانوں کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ ڈرون طیارے، مسلح ڈرون طیارے، آقن جی طیارے نہیں بنا پا رہے تو آپ کسی بھی لمحے غلامی کی زنجیریں پہن سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے آنے والے دور کو ڈیجیٹل مہم جوئی کا دور اعلان کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ترکی اپنی سلیکون ویلی تشکیل دینے کا اہل ہے



متعللقہ خبریں