ترکی کسی قسم کا امتیاز کیے بغیرتمام تارکین وطن کو صحت کی خدمات فراہم کررہا ہے: وزیر صحت قوجہ

وزیر صحت فخر الدین قوجہ   نے ان خیالات کا اظہار عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارت صحت کے تعاون سے استنبول میں منعقدہ یورپین ریجن مائیگریشن اینڈ ہیلتھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے کیا

1798074
ترکی کسی قسم کا امتیاز کیے بغیرتمام تارکین وطن کو صحت کی خدمات فراہم کررہا ہے: وزیر صحت قوجہ

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے کہا کہ ترکی ایک ایسا ملک ہے جو تارکین وطن کے لیے  ہمدردی اور اخلاقی لحاظ سے مکمل ساتھ دینے والے  ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ   نے ان خیالات کا اظہار عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارت صحت کے تعاون سے استنبول میں منعقدہ یورپین ریجن مائیگریشن اینڈ ہیلتھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  امیگریشن کا مسئلہ کسی ایک ملک یا خطے کا مسئلہ نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح  یہ مسئلہ سب کا مسئلہ ہے اسی طرح اس کا حل بھی مشترکہ سوش اور مشترکہ  بوجھ اٹھانے سے کیا جاسکتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کی وجہ سے ترکی نے گزشتہ 10 سالوں سے جوبے مثال   بوجھ اٹھا رکھا ہے وہ  صرف خطے کا مسئلہ نہیں  ہے  بلکہ ہم صحت کے شعبے میں اپنے کام میں تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ   نے کہا کہ  شامی باشندوں کے لیے دروازے کھلا رکھنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئےان سب  کو تحفظ فراہم کیا ہے اور انہیں   صحت اور تعلیم جیسی بنیادی خدمات سے مستفید ہونے  کا بھی موقع فراہم کیا ہے۔

یوکرین سے آنے والے خاندانوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکی کیا کر رہا ہے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہو ئے  انہوں نے کہا کہ ترکی ایک ایسا ملک ہے جو پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے ساتھ ہمدردی اور اخلاقیات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ترکی  کسی بھی قسم کے پاسپورٹ  کی پراہ کیے بغیر سب کو  صحت کی خدمات فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوائیوں سے بھرے   دو ٹریلر اور طبی  سازو سامان  یوکرین روانہ کیا گیا ہے  اور  خطے میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی آئندہ صحت  کے شعبے    میں   ہر قسم کی خدمات فراہم  کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں