وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا آذربائیجان اور امریکی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ

وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، چاووش اولو اور ائراموف کے درمیان ملاقات میں یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت اور اس ملک سے انخلاء پر تبادلہ خیال کیا گیا

1797051
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا آذربائیجان اور امریکی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے اپنے آذربائیجانی  ہم منصب  جیہون بائراموف  اور امریکی ہم منصب انتونی بلنکن  سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، چاووش اولو اور ائراموف کے درمیان ملاقات میں یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت اور اس ملک سے انخلاء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلنکن کے ساتھ چاووش اولو کی ملاقات کے دوران، دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت  کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلنکن نے یوکرین کے عوام کے لیے امریکہ کی حمایت کے ساتھ ساتھ پوتن کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششوں  سے بھی آگاہ کیا ہے۔  وزیر بلنکن نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے ترکی کے موقف ہی یوکرین کی ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کرنے کی کوششوں پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں