روس یوکرین جنگ کے باعث گزشتہ روز مزید 159 ترک شہریوں کا انخلاء کیا گیا : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لیو،  Chernivtsi، Zaporizhia اور Dnipro سے مزید 159 شہریوں کے انخلاء کے بارے میں معلومات فراہام کی ہیں

1797125
روس یوکرین جنگ کے باعث گزشتہ روز مزید 159 ترک شہریوں کا انخلاء کیا گیا : وزیر خارجہ چاوش اولو

روس یوکرین جنگ کے باعث گزشتہ روز مزید 159 ترک شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لیو،  Chernivtsi، Zaporizhia اور Dnipro سے مزید 159 شہریوں کے انخلاء کے بارے میں معلومات فراہام کی ہیں۔

انخلاء کے حوالے سے ایک گرافک شیئر کرتے ہوئے، چاوش اولو  نے کہا ہے کہ ان شہروں سے 159 افراد کو بسوں اور منی بسوں کے ذریعے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کا اب تک ہم نے انخلاء کیا ہے  ان کی تعداد 15,196 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کل 13 افراد کو سرحد عبور کروانے میں مدد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 4,965 افراد کو سرحد عبور کروانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں