100 بلین ڈالر تجارتی حجم کے ہدف کے ساتھ ترک وفد امریکہ پہنچ گیا

وفد نے سب سے پہلے امریکہ وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی ڈپلومیسی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی

1796323
100 بلین ڈالر تجارتی حجم کے ہدف کے ساتھ ترک وفد امریکہ پہنچ گیا

ترکی سے اعلیٰ سطحی حکام، پارلیمانی اراکین اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد نے امریکہ وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

ترکی اور امریکہ کے درمیان 100 بلین ڈالر تجارتی حجم کے دائرہ کار میں ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات اور ترکی برآمد کنندگان اسمبلی کے زیرِ انتظام امریکہ جانے والے مذکورہ وفد نے واشنگٹن میں ملاقاتوں اور مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

وفد نے سب سے پہلے امریکہ وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں ترک وفد نے دو طرفہ تعلقات اور تجارتی ڈپلومیسی کے موضوعات پر بات چیت کی۔

وفد، امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران، ترک اور امریکی کاروباری حضرات کے ساتھ مذاکرات کرے گا اور امریکہ وزارت تجارت اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کرے گا۔

وفد اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں بھی امریکہ اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ کے موضوع پر مذاکرات کرے گا اور امریکی اور بین الاقوامی اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

پروگرام کے دائرہ کار میں ٹرانس اٹلانٹک برآمدات میں ترکی کے کردار میں اضافے کے لئے پینلوں اور تجارتی ڈپلومیسی سے متعلق ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیو یارک میں واقع ٹرکش ہوم میں، "رفاح کے لئے طاقت کا اتحاد:ترکی۔امریکہ تعلقات" اور "ترکی اور امریکہ کی نئے افقوں کے لئے انٹرپرائزنگ: 100 بلین ڈالر کا تجارتی ہدف" کے زیرِ عنوان پینلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات اور ترکی برآمد کنندگان اسمبلی کے اشتراک سے منعقدہ اس چار روزہ پروگرام کے ترکی اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں