ترکی: چاوش اولو کی لاوروف اور کولیبا کے ساتھ ملاقات
مذاکرات میں چاوش اولو نے اپنے مخاطبین کے ساتھ یوکرین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی: ترکی وزارت خارجہ
1795507
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں چاوش اولو نے اپنے مخاطبین کے ساتھ یوکرین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔