ترک شہریوں کا یوکرین سے کامیابی سے انخلاء جاری ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  سے  172 ترک شہر یوں  کے کیف، لیویف، چرنیوتسی، خارکیف، پولٹووا، بلا تسرکوا اور کونوٹوپ سے روانہ  ہونے سے آگاہ کیا ہے

1795777
ترک شہریوں کا  یوکرین سے کامیابی سے  انخلاء جاری ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

روس یوکرین جنگ کے باعث گزشتہ روز مزید 172 ترک شہریوں کا یوکرین سے  انخلاء کیا گیا  ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  سے  172 ترک شہر یوں  کے کیف، لیویف، چرنیوتسی، خارکیف، پولٹووا، بلا تسرکوا اور کونوٹوپ سے روانہ  ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

انخلاء کے حوالے سے ایک گرافک شیئر کرتے ہوئے چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  130  افراد کو ٹرین سے بیلا تسر تسریکوا ، لیو اور چرنوستی سے اور  42 افراد کو بسوں اور منی بسوں کے ذریعے خارکیف، پولتوواہ  اور  کونوتوپ سے   منتقل کیا گیا ہے۔

چاوش اولو  نے کہا کہ  اس وقت تک   14,824   ترک باشندو ں کا انخلاء کیا جاچکا ہے اور سب کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں ۔

انہوں نے  کہا کہ  کل 63 افراد کو بارڈر کراس کرتے ہوئے مدد فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 4,933 افراد کو سرحد پار کروانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔

یاد رہے  روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر  حملوں کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں