انطالیہ میں ترک صدر کی مصروفیات جاری

فورم کے دوسرے روز بوسنیا ہرزیگوینا  کی صدارتی کونسل کے ارکان شفقی  جعفر ووچ اور میلو راد دودیک سے  ملاقت

1794305
انطالیہ میں  ترک صدر کی مصروفیات  جاری

صدر رجب طیب ایردوان  کی  انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں  مہمان سربراہان کے ساتھ  ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جناب ایردوان نے  فورم کے دوسرے روز بوسنیا ہرزیگوینا  کی صدارتی کونسل کے ارکان شفقی  جعفر ووچ اور میلو راد دودیک سے  ملاقت کی۔

جناب ایردوان نے بعد ازاں  بلغری وزیر اعظم  کیریل  پیتکووف کو شرف ملاقات بخشا۔

اس ملاقات میں  نائب صدر فواد اوکتائے، صدارتی  محکمہ اطلاعات کے  مشیر فخرالدین آلتون اور قومی خفیہ سروس کے   چیئر مین حقان فیدان  سمیت  آک پارٹی کے ترجمان  عمر چیلک بھی  موجود تھے۔

یہ ملاقاتیں ترک صدر کے قیام کردہ ہوٹل میں   بند کمرے  میں سر انجام پا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں