ترک صدر کے دورہ یو اے ای کی عرب میڈیا میں وسیع بازگشت

دونوں ممالک اپنی توانائی، جدید پروگراموں اور منصوبوں سے علاقائی ترقی  میں قائدانہ کردار  ادا کر سکتے ہیں

1779703
ترک صدر کے دورہ یو اے ای کی عرب میڈیا میں وسیع بازگشت

صدر  رجب طیب ایردوان   کے متحدہ عرب امارات   کے  دو روزہ سرکاری  دورے  کی متحدہ عرب امارات  کی اس ملک  اور عرب پریس میں  وسیع پیمانے  کی بازگشت سنائی دی  ہے۔

یو اے ای کے  روزناموں نے دونوں   ممالک کے علاقائی  مشکلات کے  برخلاف  امن  کے قیام میں  خدمات فراہم کر سکنے  کے  یقین  کے مالک ہونے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

عرب میڈیا نے اس دورے میں   ایردوان  کے الفاظ  کہ ہم  خلیجی علاقے کی سلامتی و تحفظ کو اپنی ملکی سلامتی سے  علیحدہ نہیں دیکھتے  کو بالائے   طاق رکھا ہے۔

یو اے ای کے روزنامہ الا وطن نے   ا س  حوالے سے اپنی خبر کے لیے یہ سرخی  لگائی ہے’’ متحدہ عرب امارات اور ترکی  خطے کی خوشحالی کی قیادت کر رہے ہیں۔‘‘

اخبار نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اپنی توانائی، جدید پروگراموں اور منصوبوں سے علاقائی ترقی  میں قائدانہ کردار  ادا کر سکتے ہیں۔

اس دورے کے بارے میں خبروں میں "ایک خوشحال مستقبل" کی سرخی کا استعمال کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے اخبارالتحاد نے بھی نشاندہی کی کہ ابوظہبی اور انقرہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط ارادے کے مالک ہیں۔

لندن سے شائع ہونے والے عربی زبان کے اخبار شرق الا وسط نے ابوظہبی اور دبئی میں دو روزہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے بارے میں اپنے صفحہ اول پر ترک صدر کےاس  بیان کو جگہ دی ہے   "ہم خلیجی خطے کی سلامتی کو اپنی سلامتی سے الگ نہیں دیکھتے‘‘

سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن کے علاوہ خلیجی اور دیگر عرب ممالک کے بہت سے ذرائع ابلاغ نے ترک صدر کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کی سلامتی کے لیے ان کے مثبت پیغام پر توجہ مرکوز کرائی ہے۔

عرب پریس نے ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بحالی  کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کے ابوظہبی میں شاندار استقبال کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔



متعللقہ خبریں