ترک صدر کے دورہ یوکیرین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، ابراہیم قالن

نیٹو کے رکن ملک کے طور پر، ہم روس، چین، افریقہ اور مشرق وسطیٰ، خلیجی اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی ضرورت سے آگاہ ہیں

1773929
ترک صدر کے دورہ یوکیرین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  کے حالیہ دورہ  یوکیرین نے ، یوکیرین۔ روس بحران کے حل   کی تلاش میں انتہائی اہم  کردار ادا کیا ہے اور  یہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

استنبول میں ترکی ایکسپورٹرز یونین کے زیر اہتمام ایک کانفرس میں شرکت کرنے والے  ابراہیم قالن نے  روس۔ یوکیرین بحران   کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ "نیٹو کے رکن ملک کے طور پر، ہم روس، چین، افریقہ اور مشرق وسطیٰ، خلیجی اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔ ہم اپنی پالیسیاں اسی کے مطابق بناتے ہیں۔ ہمارے صدر کا یوکرین کا دورہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ "

قالن نے بتایا  کہ "نیٹو کے رکن ترکی کے طور پر، یوکرین کے بحران کہ جس پر دنیا بھر  کی توجہ مرکوز ہے، ہمارے صدر کے یوکرین کے دورے نے بحران پر قابو پانے میں بہت اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ  عمل جاری رہے گا۔"

"یوکرین کا مسئلہ آنے والے مہینوں میں ہمارے ایجنڈے پر رہے گا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارے ایجنڈے پر 3تا5 سال تک جاری رہے۔۔ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ترکی، مغربی اتحاد کے رکن اور نیٹو اتحادی کے طور پر، روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  صدر ایردوان نے  روسی اور یوکیرینی سربراہان کو یکجا کرتے ہوئ  بحران، اور شاید کسی ممکنہ جنگ کا سد باب کرنے کی راہ میں  انتہائی اہم پیش کش کی ہے، ہم آئندہ کے سلسلے میں اس چیز کا قریب سے جائزہ لیں گے۔  جنگ اور فوجی مداخلت کا ماحول پیدا کیے بغیر اس  بحران سے نمٹنے کے لیے ہم اپنے ہر ممکنہ کردار کو ادا کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں