ترکی کی برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

وزارت خارجہ نے برکینا فاسو کے صوبہ لوروم کے یو علاقے میں دہشت گردانہ حملے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے

1752994
ترکی کی  برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترکی نے برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے جس میں 41 فوجی رضاکار اور عام شہری مارے گئے ہیں کی کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے برکینا فاسو کے صوبہ لوروم کے یو علاقے میں دہشت گردانہ حملے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں  کہا گیا  کہ ترکی کو  دہشت گردی کے حملے  سے گہرا دکھ پہنچا ہے  جس ک میں برکینا فاسو کی فوج سے وابستہ 41 رضاکار اور عام شہری حملے کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں   کہا گی اہے کہ ہم دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین، اور برکینا فاسو کے دوست اور برادر لوگوں اور حکومت سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں