ترکی کا یورپی یونین کی قراردادوں پر شدید ردِ عمل

تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  کیے گئے فیصلے، یورپی یونین کی جانب سے کچھ رکن ممالک کے تنگ نظری اور خود غرضی کے لیے استعمال ہونے کی ایک نئی مثال ہیں

1749035
ترکی کا یورپی یونین کی قراردادوں پر شدید ردِ عمل

حکومتِ  ترکی  نے یورپی یونین (EU) کی طرف سے جنرل افیئرز کونسل میں   قبول کردہ  توسیع کے فیصلوں سے  متعلق  قرار دادا کے   یورپی یونین  کی  توسیع  کے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے  نہیں بلکہ  رکنیت کے  یکجہتی کے فریم ورک کے اندر توسیع دینے  کی  عکاسی    ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ   ترکی  سے متعلق  یورپی یونین کے توسیعی فیصلوں  میں  ترکی یورپی یونین کے ساتھ رکنیت کے مذاکرات   اور  ترکی کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی  جانے والی  کوششوں  کی اہمیت کو نظر اندا زکرنے حتیٰ   کہ اس غلط طریقے سے پیش کرنے      سے آگاہ کیا ہے ۔

تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  کیے گئے فیصلے، یورپی یونین کی جانب سے کچھ رکن ممالک کے تنگ نظری اور خود غرضی کے لیے استعمال ہونے کی ایک نئی مثال ہیں، ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں اس   قسم مکے فیصلوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا  اور نہ ہی ی اس سے ترکی اور  یورپ  ایک دوسرے کے  قریب آسکتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ   اس قسم کے فیصلے   سودے بازی پر مبنی مفاداتی گروپ کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم اور قبرص کے مسئلے پر مذکورہ قراردادوں کے حصے "حقیقت سے الگ، یک طرفہ، متضاد اور یونانی مفادات  اور   ان  کے  رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ "ان فیصلوں میں قبرصی ترکوں کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے جس نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی  میں اضافہ ہوا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم یورپی یونین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک بار پھر جزیرے کے حقائق کو دیکھِں  اور قبرصی ترکوں   کے  حقوق کو نظر انداز کرنے کی اپنی پالیسی کو ختم کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ   ترکی یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو رکنیت کے نقطہ نظر کی بنیاد پر ٹھوس اور مثبت ایجنڈے کی بنیاد پر استوار کرنے کی خواہش رکھتا ہے جبکہ یورپی یونین کی   موجودہ    پالیسیاں  اس  حقیقت سے بہت دور ہیں  جس سے  ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات  میں  بہتری کرنے کے امکانات موجود نہیں ہیں۔

بیان میں یورپی یونین سے  اس قسم کی اسٹریٹجک کے اندھے پن سے  باز آنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں