وزیر خارجہ چاوش اولو کی برونڈی، آئیوری کوسٹ اور زمبابوے کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات

ہم نے دن کا آغاز، تیسرے ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس کے وسیلے سے ترکی تشریف لانے والے، برونڈی، آئیوری کوسٹ اور زمبابوے کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات سے کی: چاوش اولو

1748574
وزیر خارجہ چاوش اولو کی برونڈی، آئیوری کوسٹ اور زمبابوے کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات
frederick m.m shava zimbabve-cavusoglu.jpg
albert shingiro burundi-cavusoglu.jpg
candia camara fildisi-cavusoglu.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برونڈی کے وزیر خارجہ البرٹ شنگیرو، آئیوری کوسٹ کی وزیر برائے خارجہ امور، افریقہ انٹیگریشن اور ڈیاسپورا 'کانڈیا کامارا' اور زمبابوے کے وزیر برائے خارجہ امور، وزیر برائے بین الاقوامی تجارت فریڈرک ایم۔ ایم شاوا کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ہم نے دن کا آغاز، تیسرے ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس کے وسیلے سے ترکی تشریف لانے والے، برونڈی، آئیوری کوسٹ اور زمبابوے کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات سے کی"۔

"باہم مِل کر ترقی اور رفاح کے لئے مضبوط شراکت داری" کے زیرِ عنوان تیسرا ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس استنبول کنوینشن سینٹر میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس میں افریقی ممالک  کے سربراہان، وزراء اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے ترکی۔ افریقہ اتحاد سربراہی اجلاس کے سلسلے کا پہلا اجلاس استنبول میں اور دوسرا ایکواڈور گنی کے دارالحکومت مالابومیں منعقد ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں