ترکی: آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں 3 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

ہمارے دلیر کمانڈوز نے، چشمہ امن کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے، PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1747123
ترکی: آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں 3 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

شام میں، آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ان کے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمارے دلیر کمانڈوز نے، امن و امان کو خراب کرنے کے لئے چشمہ امن کے علاقے میں تحریکی فائرنگ کرنے اور علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے، PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے"۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے 2019 میں شام کے شمالی حصے کو آپریشن چشمہ امن کے ساتھ دہشت گردی سے پاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں