سال 2015 سے ابتک 33 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے، ترک وزیر دفاع

دہشت گرد تنظیموں فیتو، پی کے کے/وائے پی جی۔ پی وائے ڈی اور دعش سمیت تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف   ترک فوج کی  کاروائیاں  جاری ہیں

1746036
سال 2015 سے ابتک 33 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے، ترک وزیر دفاع

شمالی عراق میں  گزشتہ دو دنوں میں سیکیورٹی کاروائیوں کے دوران  دہشت گرد تنظیم  پی  کے کے  کے 20 دہشت گرد ناکارہ بنا  دیے گئے۔

قومی  وزیر دفاع خلوصی آقار نے ترک قومی اسمبلی میں  بجٹ پر بحث کے دوران اپنے خطاب میں  شمالی عراق میں پنجہ۔ یلدرم  کاروائی علاقے میں   برو جمعرات  تین فوجیوں کے شہید ہونے والے دہشت گرد حملے کے بارے میں   بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کے بعد ترک فوجیوں کی کاروائی میں  حملہ آور سمیت 20 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔  ہم کبھی  بھی شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں  ہونے دیں  گے۔

انہوں نے بتایا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک   ہماری یہ جدوجہد جاری و ساری رہے گی، اس پر کسی کو کوئی شک و شبہہ نہیں  رکھنا چاہیے۔  دہشت گرد تنظیموں فیتو، پی کے کے/وائے پی جی۔ پی وائے ڈی اور دعش سمیت تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف   ترک فوج کی  کاروائیاں  جاری ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ 24 جولائی سن 215 سے ابتک اندروان ملک ، عراق اور شام کے شمالی علاقوں میں مجموعی طور پر 33 ہزار ایک سو جبکہ رواں سال میں 2 ہزار 619 دہشت گرد ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔   ہم   84 ملین ترک  شہریوں کو  دہشت گردی بلا سے نجات دلانے میں اٹل ہیں۔ 



متعللقہ خبریں