وزیر دفاع کی قطر میں مصروفیات، ہم منصب سے ملاقات

وزیر دفاع خلوصی آقار نے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع خالد  بن محمد ال عطیہ سے ملاقات کی جس میں  دو طرفہ و علاقائی،دفاعی صنعت میں تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

1743370
وزیر دفاع کی قطر میں مصروفیات، ہم منصب سے ملاقات

وزیر دفاع خلوصی آقار نے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع خالد  بن محمد ال عطیہ سے ملاقات کی ۔

 وزیر دفاع صدر ایردوان کے دورہ قطر کے سلسلے میں ان کے ہمراہ دوحہ میں ہیں۔

اس ملاقات میں  دو طرفہ و علاقائی،دفاعی صنعت میں تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا  اور اتفاق کیا گیا ہے کہ دو طرفہ عسکری  تربیت میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

  وزیر دفاع نے قطر میں متعین ترک فوجیوں سے بھی  ملاقات کی ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  یہاں متعین فوجی کمان کی مصروفیات کے ہم قائل ہیں اور اس کی کامیابیوں پر مسرور ہیں  اور فخر کرتے ہیں۔امید ہے کہ  کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 خلوصی آقار نےمزید  کہا کہ دو طرفہ تعاون کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مشقوں کا اہتمام اہم ہے جبکہ آپ  کی یہاں موجودگی کا اصل مقصد کسی تیسرےملک کے خلاف نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام اور ان کے حقوق کا دفاع کرتےہوئے  ممکنہ جارحانہ اقدامات کو روکنا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں