ترکی: سویڈن میں چاوش اولو کی ملاقاتیں و مذاکرات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل اور بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادی میر میکی کے ساتھ ملاقات

1741838
ترکی: سویڈن میں چاوش اولو کی ملاقاتیں و مذاکرات
cavusoglu isvec uluslararasi demokratlar birligi.jpg
vladimir makei-cavusoglu.jpg
cavusoglu-borrell.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سویڈن میں یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل اور بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادی میر میکی کے ساتھ ملاقات کی۔

چاوش اولو یورپی سلامتی و تعاون کمیٹی 'او ایس سی ای' کے 28 ویں وزراء کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے دورے پر ہیں۔

اسٹاک ہوم میں اپنی ملاقاتوں و مذاکرات کے بارے میں انہوں نے ٹویٹر سے بیان جاری کئے ہیں۔

میکی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "اسٹاک ہوم میں اپنی پہلی ملاقات میں ہم نے بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادی میر میکی کے ساتھ باہمی تعلقات، علاقائی پیش رفتوں اور غیر منّظم نقل مکانی کے موضوعات پر بات چیت کی"۔

 دوسرے ٹویٹر بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "اسٹاک ہوم میں ہم نے یورپی یونین کے ہائی کمیشنر جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات میں افغانستان، لیبیا، یوکرائن اور قبرص جیسے ایجنڈے کے خارجہ پالیسی موضوعات پر غور کیا"۔

وزیر خارجہ میولود چوش اولو نے بین الاقوامی ڈیموکریٹس یونین کے سویڈن کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ ملاقات سے متعلق ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم اپنے بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے ہر طرح کا تعاون کرنا جاری رکھیں گے"۔


ٹیگز: #سویڈن

متعللقہ خبریں