قبرصی ترکوں کی آواز بننے پر میں صدر ایردوان کا مشکور ہوں:ارسین تاتار

شمالی قبرص  کے صدر  ارسین تاتار نے  ترکمانستان میں منعقدہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے 15 ویں اجلاس کے دوران شمالی قبرص کی حمایت کے اعادے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے

1739974
قبرصی ترکوں کی آواز بننے پر میں صدر ایردوان کا مشکور ہوں:ارسین تاتار

شمالی قبرص  کے صدر  ارسین تاتار نے  ترکمانستان میں منعقدہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے 15 ویں اجلاس کے دوران شمالی قبرص کی حمایت کے اعادے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر تاتار نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ میں  اس اجلاس میں صدر ایردوان کے خطاب کے دوران قبرص کے دو ریاستی حل کے نظریے سے متعلق اظہار پر ان کا ممنون و مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  جس طرح پہلی بار جنیوا میں مذاکراتی میز پر مساوی حاکمیت اور دو ریاستی نظریئے  پر مبنی حل کی تجویز کا  دفاع کیا گیا تھا اسی طرح اس بار بھی صدر ایردوان نے  اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تمام برادر و دسوت ممالک سے اس حل کی تکمیل کےلیے حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

 شمالی قبرصی صدر نے کہا کہ  مسئلہ قبرص کے حل کےلیے  صدر ایردوان نے 2 ستمبر 2021 کو جنرل اسمبلی میں اور 12 نومبر 2021 کو  ترک کونسل کے صدارتی اجلاس کے دوران شمالی قبرصی ترکوں کو مساوی عالمی حیثیت دلوانے پر زور  دیتےہوئے جس طرح جمہوریہ ترکی کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا تھا میں اپنی اور قبرصی ترک عوام کی جانب سے  ان کا ممنون و مشکور ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ شمالی قبرصی ترک عوام بھی جمہوریہ ترکی سے یک جہتی کا اظہار کرتی رہے گی ۔

 



متعللقہ خبریں