صدر ایردوان کا پیغام :" احترام، دعائے رحمت و مغفرت اور احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہے ہیں"

صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے، مصطفیٰ کمال اتاترک کی 83 ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا سے پیغام

1731787
صدر ایردوان کا پیغام :" احترام، دعائے رحمت و مغفرت اور احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہے ہیں"

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مصطفیٰ کمال اتاترک کی 83 ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں، جنگِ استقلال کے کمانڈراور جمہوریہ ترکی کے بانی، غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کو ان کی 83 برسی کے موقع پر جذبہ احترام اور دعائے مغفرت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں"۔

پیغام کے ساتھ "احترام، دعائے رحمت اور احسان مندی کے ساتھ یاد کر رہے ہیں" کے الفاظ سے اتاترک کی تصویر کو بھی شئیر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں