شمالی عراق میں ترک فوج کی کاروائی، دہشت گرد ہلاک

ہ فوج  کی اسپیشل آپریشن ٹیموں کی جانب سے ماردین کے دیہی علاقوں میں کاروائی کی گئی  اور 3 دن تک جاری رہنے والا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا

1724685
شمالی عراق میں ترک فوج کی کاروائی،  دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے چار دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں پر  ختم کر رہے ہیں۔ ۔ شمالی عراق کے زاپ اور میٹینا میں PKK کے 4 دہشت گردوں کو ہماری فضائیہ نے بے اثر کر دیا ہے۔ ہماری کارروائیاں موثر اور فیصلہ کن طور پر جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اعلان کیا کہ دو دہشت گرد ، جن میں سے ایک دہشت گرد مطلوب فہرست’’ گرے کیٹیگری ‘‘ میں تھا ، مردین میں مردہ پایا گیا۔

سوئلو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ فوج  کی اسپیشل آپریشن ٹیموں کی جانب سے ماردین کے دیہی علاقوں میں کاروائی کی گئی  اور 3 دن تک جاری رہنے والا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ آپریشن کے اختتام پر، 2 دہشت گرد، جن میں سے ایک دہشت گردوں کی مطلوب فہرست میں "گرے کیٹیگری" میں تھا، کو بے اثر کر دیا گیا وزیر داخلہ نے حفاظتی قوتو ں کی کوششوں کو سراہا۔

 



متعللقہ خبریں